اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) نیب کے ترجمان نے پلی بارگیننگ کے حوالے سے میڈیا میں چلنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔ ترجمان کے مطابق قیصر امین بٹ نے اپروور بننے کیلئے درخواست جمع کروائی ہے جس پر قانون کے مطابق عملدرآمد کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق پلی بار گیننگ کے حوالے سے خبریں درست نہیں۔ میڈیا سے درخواست ہے کہ وہ خبر چلانے سے پہلے تصدیق کر لیں۔