نیب خیبرپختونخوا نے دھوکہ دہی کے ذریعے 2.71 ارب روپے بٹورنے کے الزام میں سیّد محمد داﺅد شاہ کو گرفتار کر لیا
اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) نیب خیبرپختونخوا نے سادہ لوح افراد سے دھوکہ دہی کے ذریعے 2.71 ارب روپے بٹورنے کے الزام میں سیّد محمد داﺅد شاہ کو گرفتار کر لیا۔ جمعرات کو نیب حکام کے مطابق داﺅد شاہ کو 2.71 ارب روپے مضاربہ فراڈ کیس میں حراست میں لے لیا۔ تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ لائف میڈیسن کمپنی ٹریڈرز (ایل ایم سی) کے سیّد محمد داﺅد شاہ نے مضاربہ کاروبار کے چکر میں سادہ لوح افراد کو پھنسایا۔ ملزم نے لوگوں کو اپنی سخت محنت کی کمائی مضاربہ کاروبار میں انوسٹ کرنے کی ترغیب دی۔