نیب خیبرپختونخوا نے قومی خزانہ میں خورد برد پر ورکرز ویلفیئرز بورڈ کے چار ٹھیکیداروں/سپلائرز کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے قومی خزانہ میں خورد برد پر ورکرز ویلفیئرز بورڈ کے چار ٹھیکیداروں/سپلائرز کو گرفتار کر لیا۔ نیب نے میسرز ایجوکیشنل ریسورسز پوائنٹ کے مالک محمد اشرف، میسرز حق نواز ٹریڈرز، میسرز آکسن اکیڈمکس اور میسرز قاری پبلشرز کے مالک قاری محمد افتخار، میسرز اقراءٹریڈرز کے مالک محمد احسان اسلام اور میسرز بک پوائنٹ کے مالک نیاز …

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے قومی خزانہ میں خورد برد پر ورکرز ویلفیئرز بورڈ کے چار ٹھیکیداروں/سپلائرز کو گرفتار کر لیا۔ نیب نے میسرز ایجوکیشنل ریسورسز پوائنٹ کے مالک محمد اشرف، میسرز حق نواز ٹریڈرز، میسرز آکسن اکیڈمکس اور میسرز قاری پبلشرز کے مالک قاری محمد افتخار، میسرز اقراءٹریڈرز کے مالک محمد احسان اسلام اور میسرز بک پوائنٹ کے مالک نیاز محمد کو گرفتار کر لیا۔ عوامی شکایات کے تناظر میں نیب خیبرپختونخوا نے مذکورہ ملزمان کے خلاف انکوائری شروع کی، الزامات ثابت ہونے پر ان ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔ یہ ملزمان ورکرز ویلفیئرز بورڈ کے ٹھیکیدار/سپلائرز ہیں، ان پر غیر معیاری اور آرڈر سے کم سازوسامان فراہم کرکے قومی خزانہ کو بھاری نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ ڈائریاں، رجسٹرز، ایکسر سائز بکس، رزلٹ کارڈز، ٹیکسٹ بک، کورس بک، کراکری، کھیلوں کا سامان، سٹیشنری، ٹیوب لائٹس، ویلڈنگ کا سامان، میکرو میٹر، تاریخی اور لائبریری کی کتابوں سمیت دیگر سامان مہنگے داموں خریدا گیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply