اسلام آباد ۔ 31دسمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو نیب راولپنڈی چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی قیادت میں بدعنوانی کے خلاف بھرپور انداز میں کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ نیب راولپنڈی نے گذشتہ سال کے دوران 7841 شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے زیادہ تر کو قانون کے مطابق نمٹادیا گیاہے۔ یہ تعداد گزشتہ پانچ سال کے مقابلہ میں دوگنا ہے۔ قومی احتساب بیورو نیب راولپنڈی کی سال 2018ء کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق اس عرصہ کے دوران نیب راولپنڈی نے بدعنوانی کے کل 50 ریفرنسز دائر کئے جبکہ بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 218 ملین روپے وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے۔ نیب نے بدعنوانی میں ملوث 50 افراد کو مجموعی طور پر گرفتار کیا۔ اس عرصہ کے دوران نیب راولپنڈی نے 90 انکوائریوں میں سے40 مکمل کر لیں۔