نیب لاہورنے 2018کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

57

لاہور۔31 دسمبر(اے پی پی )قومی احتساب بیورو لاہور کی جانب سے سالانہ کارکردگی رپورٹ کا اجراء کر دیا گیا جس کے مطابق سال2018کے دوران نیب لاہور نے متعدد سنگِ میل عبور کئے تاہم اس دوران چیئر مین نیب اور عوام کی جانب سے نیب لاہور کے اقدامات کو مجموعی طور پر بھرپور پزیرائی حاصل رہی۔ ڈی جی نیب لاہور کی جانب سے ریجنل بیورو کی سالانہ مجموعی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا کہ نیب نے معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ” عَلم جہاد” بلند کر رکھا ہے۔ نیب لاہور نے سال2018کے دوران کرپشن کے مختلف مقدمات میں ملزمان سے کم و بیش4 ارب روپے کی وصولی ممکن بنائی جبکہ1ارب20کروڑ سے زائد ملکی خزانے اور متعلقہ حقداروں میں تقسیم کئے جاچکے ہیں۔