اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) قومی احتساب بیورو(نیب) نے اپنے قیام سے لے کر اب تک بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 287 ارب روپے وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں جو کہ نمایاں کامیابی ہے. نیب نے آگاہی مہم کے تحت ملک بھر کے سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں 45 ہزار سے زائد کردار سازی کی انجمنیں قائم کی گئی ہیں تاکہ مستقبل کے معماروں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کیا جا سکے ۔نیب مالی کمپنیوں میں دھوکہ دہی، بینک فراڈز، بینک نادہندگان، لوگوں سے بڑے پیمانے پر فراڈ اور ملازمین کے سرکاری فنڈز میں گھپلوں کے مقدمات کو نیب ترجیحی بنیادوں پر نمٹاتا ہے ۔