اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے بیورو میں ہونے والی تقرریوں میں بے قاعدگیوں اور خلاف ورزیوں کے حوالہ سے ازخود نوٹس پر عدالت عظمیٰ میں جواب داخل کرادیا ہے۔ چیئرمین نیب نے نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر سیّد علی عمران کے ذریعے جواب داخل کرایا اور عدالت سے استدعا کی کہ ازخود نوٹس کیس کو نمٹایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مناسب فورم …
نیب نے تقرریوں میں بے قاعدگیوں اور خلاف ورزیوں کے حوالہ سے ازخود نوٹس پر عدالت عظمیٰ میں جواب داخل کرادیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے بیورو میں ہونے والی تقرریوں میں بے قاعدگیوں اور خلاف ورزیوں کے حوالہ سے ازخود نوٹس پر عدالت عظمیٰ میں جواب داخل کرادیا ہے۔ چیئرمین نیب نے نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر سیّد علی عمران کے ذریعے جواب داخل کرایا اور عدالت سے استدعا کی کہ ازخود نوٹس کیس کو نمٹایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مناسب فورم پر معاملہ کی سماعت کی جائے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نیب میں مبینہ غیر قانونی تقرریوں کے حوالہ سے 17 اگست کو ازخود نوٹس لیا تھا، جب اس کی توجہ ایک نامعلوم خط کے ذریعے دلائی گئی تھی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے کورٹ آفس سے کہا کہ جولائی کے آخری ہفتہ میں بھیجے گئے نامعلوم خط کو آئین کے آرٹیکل 184 (3) کے تحت سوموٹو کیس کے طور رجسٹر کیا جائے۔ عدالت نے چیئرمین نیب چوہدری قمر زمان اور اٹارنی جنرل اشتر علی اوصاف کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کہا کہ خط میں لگائے گئے الزامات کا جواب دیا جائے۔








