نیب نے سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کوگرفتارکرلیا ‘گھر سے 60 کروڑ روپے سے زائد ملکی و غیرملکی کرنسی ‘ زیورات ‘ پرائزبانڈز اور دیگر اہم دستاویزات برآمد

کوئٹہ ۔ 6 مئی (اے پی پی) نیب بلوچستان نے لوکل گورنمنٹ فنڈز اور پی ایس ڈی پی سکیموں میں ایک ارب روپے سے زائد کے خورد برد کیس میں سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق احمد رئیسانی کو گرفتارکرلیا جبکہ گھر پر چھاپے کے دوران 60 کروڑ روپے سے زائد ملکی و غیرملکی کرنسی، زیورات، پرائزبونڈ اور دیگر اہم دستاویزات برآمد کر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق نیب بلوچستان سال 2013-15ءکے …

کوئٹہ ۔ 6 مئی (اے پی پی) نیب بلوچستان نے لوکل گورنمنٹ فنڈز اور پی ایس ڈی پی سکیموں میں ایک ارب روپے سے زائد کے خورد برد کیس میں سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق احمد رئیسانی کو گرفتارکرلیا جبکہ گھر پر چھاپے کے دوران 60 کروڑ روپے سے زائد ملکی و غیرملکی کرنسی، زیورات، پرائزبونڈ اور دیگر اہم دستاویزات برآمد کر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق نیب بلوچستان سال 2013-15ءکے دوران لوکل گورنمنٹ اور پی ایس ڈی پی اسکیمات میں بڑے پیمانے پر خورد برد کی تحقیقات کررہاتھا تحقیقات کے دوران ناقابل تردید ثبوت سامنے آنے پر نیب نے سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو گرفتار کرکے نیب دفترمنتقل کر دیا گھر پر تلاشی کے دوران 60 کروڑ سے زائد مالیت کی کرنسی جن میں پاﺅنڈ ‘ ڈالر ‘ ریال شامل ہیں، برآمد ہوئی۔

Leave a Reply