- Advertisement -
پشاور۔05دسمبر(اے پی پی )قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوانے مہمندایجنسی محکمہ صحت کے اکاﺅنٹنٹ ناصرخان اورسابقہ ایجنسی سرجن ڈاکٹرداﺅدخان کوگرفتارکرلیا۔مبینہ طورپورملزمان نے ادویات،یوٹیلیٹی بلز اورکمیونٹی ہیلتھ سنٹرزکے کرایوںمیںخردبردکرکے قومی خزانے کولاکھوںروپے نقصان پہنچایاہے۔تفصیلات کے مطابق سابقہ ایجنسی سرجن ڈاکٹرداﺅدخان ڈی ڈی او تھے اوراکاﺅنٹنٹ ناصرخان کی ملی بھگت سے یوٹیلیٹی بلز،ادویات اورکمیونٹی ہیلتھ سنٹرزکے کرایوںمیںلاکھوںروپے خردبردکیئے۔فاٹاچونکہ پسماندہ علاقہ ہے اسلئے نیب خیبر پختونخوافاٹامیںکرپشن کیلئے روک تھام کیلئے متحرک کرداراداکررہاہے۔نیب نے احتساب عدالت سے ملزمان کاپانچ روزہ جسمانی ریمانڈحاصل کرلیاہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32133
- Advertisement -