نیب نے ڈیپوٹیشن پر تعینات دو اعلیٰ افسران کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے اور متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈیپوٹیشن پر تعینات دو اعلیٰ افسران کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے اور متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیکفیشن کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے افسر ناصر اقبال جو ڈیپوٹیشن پر نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تعینات تھے، ان کی خدمات فوری طور پر …

اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈیپوٹیشن پر تعینات دو اعلیٰ افسران کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے اور متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیکفیشن کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے افسر ناصر اقبال جو ڈیپوٹیشن پر نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تعینات تھے، ان کی خدمات فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ اسی طرح سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 19 کے افسر احمد جان ملک جو نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈائریکٹر کے عہدے پر کام کر رہے تھے، ان کی خدمات فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر ٹی اینڈ آر نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد مرزا سلطان محمود سلیم کو ڈائریکٹر جنرل ٹی اینڈ آر نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ محمد عابد جاوید ڈائریکٹر جنرل بی ایس 22 نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد سے نیب کوئٹہ بلوچستان، فاروق نصیر اعوان ڈائریکٹر جنرل بی ایس 21 نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد سے نیب کراچی، محمد الطاف باوانی ڈائریکٹر جنرل بی ایس 21 نیب کراچی سے ڈائریکٹر جنرل اے اینڈ پی نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد، مرزا محمد عرفان بیگ ڈائریکٹر بی ایس 20 کو اسی پے سکیل پر نیب کوئٹہ بلوچستان سے ڈائریکٹر نیب سکھر، فیاض احمد قریشی ڈائریکٹر بی ایس 20 کو نیب سکھر سے نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد، غلام صفدر شاہ ایڈیشنل ڈائریکٹر بی ایس 19 نیب لاہور سے نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔