
اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے قومی احتساب بیورو کے ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں نیب کے آگاہی اور تدارک ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے کام کرنے والا ملک کا سب سے بڑا ادارہ ہے ، کرپشن فری پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے قانون کی شق 33-C کے تحت نیب جہاں عوام کو بدعنوانی کے ملکی ترقی اور خوشحالی پر مضر اثرات سے آگاہی فراہم کرتا ہے وہاں نیب کے قانون کی شق 33-B کے تحت تمام وفاقی اور تمام صوبائی پبلک سیکٹر ڈیپارٹمنٹس کی ذمہ داری ہے کہ وہ نیب کو 50 ملین روپے سے یا اس سے زائد رقم کے کنٹریکٹس بشمول پروکیومنٹس، فزیبلٹی رپورٹ، ٹینڈرز اور ٹھیکوں کی تفصیلات پر مشتمل کنٹریکٹ نیب کو جمع کرائے۔