خواتین ملک کو بدعنوانی سے پاک کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، پاکستان میں بدعنوانی کے خلاف مہم انتہائی تیزی اور مو¿ثر انداز میں جاری ہے، خواتین اپنی طاقت سے وطن عزیز کو بدعنوانی سے پاک کرکے اس کی تقدیر بدل سکتی ہیں، نیب کی ڈائریکٹر جنرل آگاہی و تدارک عالیہ رشید کا سیمینار سے خطاب
اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کی ڈائریکٹر جنرل (آگاہی و تدارک) عالیہ رشید نے کہا ہے کہ خواتین ملک کو بدعنوانی سے پاک کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، پاکستان میں بدعنوانی کے خلاف مہم انتہائی تیزی اور مو¿ثر انداز میں جاری ہے، دنیا کی اس مثالیں دے رہی ہے۔ منگل کو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں نیب کی بدعنوانی کے خلاف شعور اجاگر کرنے کی مہم ”بدعنوانی سے انکار“ کے سلسلہ میں ”خواتین کا بدعنوانی کے تدارک میں کردار“ کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی نیب عالیہ رشید نے کہا کہ خواتین اپنی طاقت سے وطن عزیز کو بدعنوانی سے پاک کرکے اس کی تقدیر بدل سکتی ہیں۔