اسلام آباد ۔ 6 جون(اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی میں قومی احتساب بیورو کے ڈپٹی چیئرمین امتیاز احمد تاجور کی زیر صدارت ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف ہاﺅسنگ سکیموں اور سرکاری اداروں کے 166 متاثرین میں 46 کروڑ 50 لاکھ 21 ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے گئے۔ تقریب کے دوران بابا فرید ہاﺅسنگ سوسائٹی کے 49 متاثرین میں ایک کروڑ 54 لاکھ، پارلیمنٹ …
نیب کے زیر اہتمام مختلف ہاﺅسنگ سکیموں اور سرکاری اداروں کے 166 متاثرین میں 46 کروڑ 50 لاکھ کے چیک تقسیم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 جون(اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی میں قومی احتساب بیورو کے ڈپٹی چیئرمین امتیاز احمد تاجور کی زیر صدارت ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف ہاﺅسنگ سکیموں اور سرکاری اداروں کے 166 متاثرین میں 46 کروڑ 50 لاکھ 21 ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے گئے۔ تقریب کے دوران بابا فرید ہاﺅسنگ سوسائٹی کے 49 متاثرین میں ایک کروڑ 54 لاکھ، پارلیمنٹ انکلیو ہاﺅسنگ سکیم اسلام آباد کے 9 متاثرین میں 39 لاکھ 20 ہزار روپے، کیپٹل بلڈرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے 105 متاثرین میں 2 کروڑ 28 لاکھ 94 ہزار روپے، آر پی پی کیس سمندری روڈ فیصل آباد کے متاثرین میں 3 کروڑ 40 لاکھ 80 ہزار، عمران میمن، ظفر اقبال اور نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن حکام کے خلاف مقدمے کے متاثرین میں ایک کروڑ 72 لاکھ 50 ہزار روپے، سابق برانچ منیجر ایچ بی ایل یو ای ٹی ٹیکسلا کے متاثرین میں ایک کروڑ 47 لاکھ 50 ہزار روپے اور میسرز ایڈن بلڈرز پرائیویٹ و دیگر کے خلاف مقدمہ کے متاثرین میں 5 کروڑ روپے کے چیک تقسیم کئے گئے۔








