نیب کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کا ”اے پی پی“ کو خصوصی انٹرویو

اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ احتساب عدالتوں میں گزشتہ سال سزا کی شرح 76 فیصد رہی ہے‘ وائٹ کالر کرائم کے خلاف کسی بھی ادارے کی یہ بہترین کارکردگی ہے‘ نیب کی انسداد بدعنوانی مہم کے 2015ءکے دوران مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، یہ مہم 2016ءمیں بھی جاری رہے گی ۔ان خیالات کا اظہار …

اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ احتساب عدالتوں میں گزشتہ سال سزا کی شرح 76 فیصد رہی ہے‘ وائٹ کالر کرائم کے خلاف کسی بھی ادارے کی یہ بہترین کارکردگی ہے‘ نیب کی انسداد بدعنوانی مہم کے 2015ءکے دوران مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، یہ مہم 2016ءمیں بھی جاری رہے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی اکیسویں تین روزہ ڈائریکٹر جنرل کانفرنس کے اختتام پر ”اے پی پی“ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے ڈائریکٹر جنرل کی 21 ویں تین روزہ کانفرنس میں گزشتہ سال کے دوران ادارہ جاتی انتظامی اور پراسیکیوشن کے مسائل اور ان کو حل کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے جبکہ 20 ویں سالانہ کانفرنس میں کئے گئے فیصلوں اور اہداف پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد نیب کے تمام بیوروز کی خوبیوں اور خامیوں کا جائزہ لے کر ان میں ترامیم اور بہتری کے حوالے سے اقدامات تجویز کرنا تھا۔ اجلاس میں ان تمام پہلوﺅں پر تفصیلی غور کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے علاقائی بیوروز کو سراہا گیا ہے جبکہ جن علاقائی بیوروز کی کارکردگی میں کامیابیاں تھیں ان کی رہنمائی کی گئی ہے۔

Leave a Reply