نیتن یاہو کی مقبولیت تیزی سے کم اورغزہ میں جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے، کالم نگار اسف میدانی

35

مقبوضہ بیت المقدس۔30جون (اے پی پی):اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی مقبولیت تیزی سے کم ہو رہی ہے اورغزہ میں جنگ ختم کرنے کے لیے ملک کے اندر سےدباؤ بڑھ رہا ہے۔ امریکی جنگی طیاروں کی ایرانی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد ایران اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ ہفتے جنگ بندی ہوئی تھی۔ ماہر سیاسیات اسف میدانی نے گزشتہ روز اسرائیلی ویب سائٹ پر ایک کالم میں لکھا ہے کہ اسرائیلی رہنما کو "ناکامیوں کی ایک سیریز کی وضاحت دینا پڑے گی”۔

نیتن یاہو کی سب سے بڑی ناکامی”غزہ میں جنگ ختم نہ کرنا ہے، جہاں اسرائیل اکتوبر 2023 سے مسلسل کارروائیاں کر رہا ہے۔ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی فوجی مہم کے بارے میں اسف میدانی نے لکھا ہے کہ ، "حماس، اگرچہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے لیکن تباہ نہیں ہوئی ۔