
ہیگ۔16ستمبر (اے پی پی):نیدرلینڈز میں پاکستان کے سفیرِ سلجوق مستنصر تارڑ نے عید میلادالنبیﷺ کے حوالے سے پاکستان اسلامک اور کلچرل سینٹر میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی سفیر نے اپنے خطاب کے دوران حضرت محمد مصطفی ﷺ کی تعلیمات اور حیاتِ مبارکہ پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے حضور ﷺکے رحم، انصاف اور امن کے اسباق کا بھی تذکرہ کیا۔سفیرِ پاکستان نے اس بات زور دیا کہ آئیے ہم اُن اِقدار کو اپنی روزمرہ زندگیاں میں اپنانے کی کوشش کریں جوآپﷺ نے ہمیں بتائی اور اپنے سماج میں افہام وتفہیم ،اتحاداورخیرسگالی کو فروغ دیں۔