برلن۔10جولائی (اے پی پی):نیدرلینڈز اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان یورپین فٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل میچ کل (جمعرات کو) کھیلا جائے گا ۔یوئیفا کے زیر اہتمام میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جو اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہےجس میں شائقین فٹ بال کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
یورپین فٹ بال چیمپئن شپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں نیدرلینڈ ز اور انگلینڈ کی ٹیمیں ویسٹ فالن سٹیڈیون، ڈارٹمنڈ کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی جس کے بعد یورپین فٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل میچ کھیلا جائے گا۔سپین کی ٹیم پہلے سیمی فائنل میچ میں فرانس کو 1-2 گول سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ چیمپئن شپ کا فائنل میچ 14 جولائی کو جرمنی کے دارا لحکومت برلن میں کھیلا جائے گا۔