نیدرلینڈز میں مقیم پاکستانی نژادمسیحی برادری کے لیے پاکستان ہاؤس میں تقریب کااہتمام

143
Ceremony at Pakistan House
Ceremony at Pakistan House

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):دی ہیگ میں پاکستانی سفارت خانہ كی جانب سے کرسمس کے موقع پر نیدرلینڈز میں مقیم پاکستانی نژادمسیحی برادری کے لیے پاکستان ہاؤس میں ایک تقریب کااہتمام کیا گیا۔

سفیرِ پاکستان سلجوق مستنصرتارڑ نے شرکاء کوخوش آمدید کرتے ہوے ان کے ا ہلِ خانہ کو کرسمس کی مناسبت سے مبارکباد پیش کیں اور نیک خواہشات اظہار کیا۔ اردو چرچ ہالینڈ سے آئے ہوے مہمانوں نے روایتی مسیحی گیت گائے اور پاکستان کی خوشحالی کے لئے دعائیں بھی کیں۔سفیرسلجوق مستنصر تارڑ نے بین المذاہب ہم آہنگی کی اہمیت او ر پاکستان میں اقلیتوں کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے پاکستانی شہریوں اور اقلیتوں کی فلاح وبہود کے لئے حکومتِ پاکستان کے جانب سے کئے جانے والے اقداماتکو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے نیدرلینڈز میں ملک و قوم کا وقار بلند کرنے میں اردو چر چ ہالینڈ اورپاکستانی مسیحی کمیونٹی کے مثبت کردار کو سراہا۔شرکاء نے اس پرمسرت موقع پرسفارت خانہ پاکستان کی جانب سے اس تقریب کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔