نیدرلینڈز کے سائیکل سوار میتھیو وین ڈیر پوئل نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جیت لیا

35
Tour de France bicycle race
Tour de France bicycle race

پیرس۔7جولائی (اے پی پی):نیدرلینڈز کے سائیکل سوار میتھیو وین ڈیر پوئل نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جیت لیا۔ فرانس کے شمالی حصے کے ایک شہر للی سے ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے 112 ویں ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے۔

جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 23ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے دوسرے مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں لاوین پلانک سے بولون سرمیر تک کا 209.1 کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا۔30 سالہ نیدرلینڈز کے سائیکل سوار میتھیو وین ڈیر پوئل نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 209.1 کلومیٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے 45منٹ اور 41 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

26 سالہ سلوسینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے دوسری جبکہ 28 سالہ ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ راسموسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نیدرلینڈز کے سائیکل سوار میتھیو وین ڈیر پوئل نے روس کا دوسرا مرحلہ جیتنے کے ساتھ بیلجیئم کے سائیکلسٹ جیسپر فلپسن سے یلو جرسی بھی چھین لی ہے ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 3338.8کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں 232 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 24 روز جاری رہنے کے بعد 27 جولائی کو اختتام پذیر ہوگی۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں ٹیم یواے ای ایمرٹس ایکس آر جی کے 26 سالہ سلوسینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہیں ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن پہلی مرتبہ 1903میں ہوا جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔