نیدرلینڈ میں دہشت گردی کے حملہ میں کوئی پاکستانی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا، ترجمان دفتر خارجہ

84

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ نیدرلینڈ میں دہشت گردی کے حملہ میں کوئی پاکستانی ہلاک یازخمی نہیں ہوا ۔ دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمد فیصل نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری ہونے والے ایک پیغام میں کہاہے کہ پاکستان کے سفیرنے ہمیں مطلع کردیاہے کہ نیدرلینڈ میں کل ہونے والے دہشت گردی کے حملہ میں پاکستانی شہری محفوظ رہے ہیں۔نیدرلینڈ کے شہراتریخت میں پیر کو ایک ٹرام پرفائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اورکئی دیگرزخمی ہوگئے تھے۔