اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام نیشنل انٹرسکول تھرو بال چیمپئن شپ کے مقابلے کل(ہفتہ) سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔
پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 20 ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔
یہ مقابلے دو دن تک جاری رہیں گے اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔