نیشنل انڈر 19 تین روزہ ٹورنامنٹ 5 نومبر سے شروع ہو گا

169

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام نیشنل انڈر 19 تین روزہ ٹورنامنٹ 5 نومبر سے شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ کے روزانہ تین میچز لاہور، مرید کے اور شخوپورہ میں کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہوں گی جن میں سندھ، بلوچستان، سنٹرل پنجاب، سدرن پنجاب، خیبر پختونخوا اور ناردرن کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 26 نومبر سے شروع ہو گا جس میں ٹورنامنٹ کی ٹاپ دو ٹیمیں حصہ لیں گی۔