اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام نیشنل انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ کے مزید تین میچز(آج) جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ بلوچستان اور سدرن پنجاب کی ٹیموں کے درمیان ایل سی سی اے لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں خیبر پختونخوا اور سندھ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ تیسرے میچ میں ناردرن اور سنٹرل پنجاب کی ٹیمیں اپنی اپنی قسمت آزمائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں سندھ، بلوچستان، سنٹرل پنجاب، سدرن پنجاب، خیبر پختونخوا اور ناردرن کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 2 نومبر کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور فائنل میں ٹورنامنٹ کی ٹاپ دو ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔