17.7 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومکھیل کی خبریںنیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ میں اولمپیا /اے زیڈ بی اورایف جی...

نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ میں اولمپیا /اے زیڈ بی اورایف جی کی ٹیموں نے میچ جیت لئے

- Advertisement -

لاہور۔24فروری (اے پی پی):جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام سرسبز چوتھی پریذیڈنٹ آف پاکستان پولو کپ برائے نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ میں دو میچز کھیلے گئے جن میں اولمپیا /اے زیڈ بی اورایف جی کی ٹیمیں فاتح رہیں۔ تفصیلات کے مطابق جناح پولو فیلڈز میں ہائی گول سیزن کا سب سے بڑا ایونٹ جاری ہے جس کو فاطمہ گروپ نے سپانسر کیا ہے۔ اس موقع پر سرسبز پاکستان کے ڈائریکٹر میاں عباس مختار، سیکرٹری کلب میجر (ر)علی تیمور ،کھلاڑیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

پہلے میچ میں اولمپیا /اے زیڈ بی نے زبردست مقابلے کے بعد ایچ این کی ٹیم کو 5-4 سے ہرا دیا۔ اولمپیا /اے زیڈ بی کی طرف سے عبدالرحمان منوں نے دو، احمد زبیر بٹ، لوچواگارے اور نویلو اسٹاڈا نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ایچ این کی طرف سے تین گول حمزہ مواز خان اور ایک گول حیدر نسیم نے سکور کیا۔ دوسرے میچ میں ایف نے چھٹے چکر میں سڈن ڈیتھ پر ڈی ایس ٹیم کو 9-8 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

- Advertisement -

ایف جی کی ٹیم نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ کی پہلی فائنلسٹ ٹیم بن گئی۔ ایف جی کی طرف سے راول لیپلاسیٹ نے پانچ گول، نکلوس رئیوز اور راجہ میکائل سمیع نے دو دو گول سکور کیے۔ ڈی ایس کی طرف سے لا ابی لینڈا نے پانچ، میکس چارلٹن نے تین گول سکو ر کیے۔ بدھ کو دو آخری لیگ میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل جمعہ کو ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565653

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں