نیشنل ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ بورڈ سے متعلق مفید اور قیمتی آرا موصول ہوئی ہیں۔عبدالرزاق دائود

91

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ نیشنل ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ بورڈ سے متعلق مفید اور قیمتی آرا موصول ہوئی ہیں۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جب سے نیشنل ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ بورڈ (این ای ڈی بی) کی تشکیل کااعلان کیا گیا ہے ، اس کے بارے میں بہت سے لوگوں کی طرف سے سفارشات موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ این ای ڈی بی کی بنیادی ممبر شپ بالحاظ عہدہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ شراکت داروں کو اس حوالے سے اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے تاکہ این ای ڈی پی کے حوالے سے مفید تجاویز اور آرا کا تبادلہ کیا جا سکے۔