راولپنڈی۔14جون (اے پی پی):نیشنل ایکشن پلان کے تحت تھانہ مورگاہ پولیس نے جرائم کی روک تھام کے لئے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 100 شہریوں کے کوائف درج کئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق مورگاہ پولیس نے خواجہ کارپوریشن اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا، سر چ آپریشن میں مقامی پولیس سمیت ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا۔ سرچ آپریشن میں 25گھروں،15 دوکانوں اور60 افراد کے کوائف کو چیک کیا۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازکا کہناتھاکہ سر چ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔