اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ساتھ کھڑا کیا،اس پر عمل درآمد بھی کیا جا رہا ہے، جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر نظر ثانی ہوتی رہتی ہے اور …
نیشنل ایکشن پلان پر تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ساتھ کھڑا کیا،اس پر عمل درآمد بھی کیا جا رہا ہے،رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ساتھ کھڑا کیا،اس پر عمل درآمد بھی کیا جا رہا ہے، جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر نظر ثانی ہوتی رہتی ہے اور اس ایکشن پلان پر نظر ثانی کا یہ سلسلہ چند روز مزید جاری رہے گا جس کا مقصد اپنی کمیوں کوتاہیوں کا ازالہ ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے آئندہ ہفتے تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو اسلام آباد بلایا جا رہا ہے تاکہ مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کیا جا سکے اور ویسے بھی نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا بڑا حصہ صوبوں ہی کے پاس ہے








