اسلام آباد ۔ 21اگست (اے پی پی) نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کیلئے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس (پیرکو) وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا ۔ قومی سلامتی کے مشیر لفٹیننٹ جنرل (ر)ناصر جنجوعہ اجلاس کی صدارت کرینگے ۔ اجلاس میں کمیٹی کے تمام ممبران متعلقہ وفاقی سیکرٹریز ، تمام صوبائی چیف سیکرٹریز ،چاروں صوبوں کے آئی جیز پولیس ، ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز ، انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے اور تمام وزرائے داخلہ سمیت اعلیٰ حکام شرکت کرینگے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اجلاس میں اٹارنی جنرل آف پاکستان ، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین اور پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کے چیئرمین اور بعض وفاقی سیکرٹریز کوشرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے تاکہ سلامتی سے متعلق امور پر ان سے رائے لی جائے