راولپنڈی۔17جنوری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن کرتے ہوئے قانون کرایہ داری ایکٹ کی ورزی میں ملوث 25 ملزمان گرفتار کر لئے ۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے۔ سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری اور شہریوں کے کوائف کو چیک کیا گیا۔ سرچ آپریشنز کے دوران راولپنڈی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 25ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں اعجاز،جہانزیب، سراج، افضل، احسان، عبداللہ، نادر، نورولی، عامر، شاہد، سہیل، جنید، نیاز، فیاض، احمد، سیف، محمد خان، فیاض احمد، نعمان، رامیش، زمان، اظہر، اسماعیل، فقیر اور یاسر شامل ہیں۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر پر کڑی نظر رکھنا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا ہے، راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔