نیشنل ایگریکلچرل ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل کی ایکریڈیٹیشن اینڈ انسپیکشن کمیٹی کا زرعی یونیورسٹی پشاور کا دورہ

135

پشاور۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):نیشنل ایگریکلچرل ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل کی ایکریڈیٹیشن اینڈ انسپیکشن کمیٹی نے زرعی یونیورسٹی پشاور کا دورہ کیا۔ترجمان کے مطابق نیشنل ایگریکلچرل ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل (این اے ای اے سی ) کی ایکریڈیٹیشن اینڈ انسپیکشن کمیٹی ( اے آئی سی ) نے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر فیاض الحسن کی سربراہی میں شعبہ ایگریکلچرل اینڈ اپلائیڈ اکنامکس، شعبہ ایگریکلچرل ایکسٹینشن، ایجوکیشن اینڈ کمیونیکیشن اور شعبہ ویڈ سائنس اینڈ باٹنی کی ایکریڈیٹیشن کے حوالے سے زرعی یونیورسٹی پشاور کا دورہ کیا۔

اس دورے میں 4 شعبوں جن میں شعبہ ایگریکلچرل میکانائزیشن اینڈ رینویبل انرجی ٹیکنالوجیز ، واٹر ریسورس مینجمنٹ، رورل سوشیالوجی اور رورل ڈویلپمنٹ کا ابتدائی دورہ بھی شامل تھا۔ کمیٹی میں سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفار، ڈپٹی ڈائریکٹر پروگرام عبداللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوآرڈینیشن محمد فراز افضل، پیر مہر علی شاہ اریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کے ڈاکٹر عبدالصبور، ڈاکٹر بدر نسیم صدیقی ، پروفیسر ڈاکٹر محمد انصار، چیئرمین انجینئر ڈاکٹر طاہر اقبال، چیئرمین ڈاکٹر محمد علی، ڈاکٹر فیاض حسین، بھی شامل تھے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا، انہیں یونیورسٹی کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے ایکریڈیٹیشن کے عمل کو اعلیٰ تعلیم کی بہتری کے لیے ایک مفید آلہ قرار دیا۔

انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی میں تعلیمی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور مزید کہا کہ مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے چند نئے ڈگری پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔ انہوں نے نصاب پر نظر ثانی کی ضرورت پر زور دیا۔ سیکرٹری، این اے ای اے سی نے اپنی پریزنٹیشن میں کونسل کے کردار اور ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں زرعی یونیورسٹی پشاور کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین خلیل، رجسٹرار ڈاکٹر رضوان احمد، ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس ڈاکٹر محمد بلال، چیئرمین شعبہ ایگریکلچرل ایکسٹینشن، ایجوکیشن اینڈ کمیونیکیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس، چیئرمین، شعبہ ایگریکلچرل اور اپلائیڈ اکنامکس پروفیسر ڈاکٹر غفار علی، چیئرمین، شعبہ ویڈ سائنس اینڈ باٹنی پروفیسر ڈاکٹر عظیم خان، شعبہ واٹر ریسورس مینجمنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر ملک عنایت اللہ جان، پروفیسر ڈاکٹر اکرام الحق، ڈاکٹر خرم نواز سدوزئی، ڈاکٹر شہزاد خان، ڈاکٹر محمد حنیف، ڈاکٹر نوید اللہ اور ڈاکٹر محمود اقبال سمیت فوکل پرسن، شعبہ رورل کی چیئرپرسن ڈاکٹر بشریٰ حسن جان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیو اے ڈاکٹر کامران نواز نے بھی شرکت کی۔بعد ازاں اے آئی سی کے اراکین نے متعلقہ محکموں کا دورہ کیا۔

چیئرپرسنز نے تعلیمی سرگرمیوں اور سہولیات بارے پریزنٹیشنز دیں۔ ٹیم نے انفراسٹرکچر کا دورہ کیا۔ طلبااور فیکلٹی کے ساتھ انٹرایکٹو سیشن کا بھی اہتمام کیا گیا۔چیئرمین این اے ای اے سی پروفیسر ڈاکٹر فیاض الحسن نے دورہ کے دوران مہمان نوازی کو سراہا۔ انہوں نے مزید بہتری کے لئے چند تجاویز پیش کیں۔ ماہرین نے مزید بہتری کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔