26.3 C
Islamabad
ہفتہ, اگست 30, 2025
ہومقومی خبریںنیشنل بک فائونڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کا ریجنل آفس این بی ایف...

نیشنل بک فائونڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کا ریجنل آفس این بی ایف ملتان کا دورہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):نیشنل بک فائونڈیشن (این بی ایف) کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر کامران جہانگیر نے ریجنل آفس این بی ایف ملتان کا دورہ کیا ہے ۔ این بی ایف کے مطابق ہفتہ کو ڈاکٹر کامران جہانگیر کے اعزاز میں ملتان اور گرد ونواح سے تعلق رکھنے والے لکھاریوں اور نیشنل بک فائونڈیشن کے سٹاف نے استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا جس میں مصنفین ، صحافیوں اور اہل علم نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کامران جہانگیر نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود این بی ایف ملک میں کتب بینی کے کلچر کے فروغ کےلئے جامع اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے اور بہت سی نئی کتابیں شائع کی گئیں۔ مصنفین کے مختلف سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیشنل بک فائونڈیشن نے ہمیشہ ملتان کی ادبی برادری کو ترجیح دی ہے اور یہ عمل جاری رہے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے اعلان کیا کہ عنقریب ملتان میں ایک بہت بڑا کتب میلہ منعقد کیا جائے گا۔ ڈاکٹر کامران جہانگیر نے مزید کہا کہ نئی کتابوں کی اشاعت کے ساتھ ساتھ ملک میں فرنچائز سینٹرز کو بھی توسیع دی جا رہی ہے تاکہ این بی ایف کی شائع کردہ فروخت اور مارکیٹنگ کو فروغ دیا جاسکے۔ انہوں نے این بی ایف کے بک ایمبسڈرز میں اضافہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ماہانہ ادبی جنرل کتاب کی اشاعت دوبارہ شروع کی جا رہی ہے اس مقصد کےلئے این بی ایف کے ترجمان اور جریدے کے ایڈیٹر سلیم اختر لکھاریوں سے رابطے کر رہے ہیں۔

تقریب کے دوران معروف شاعر شاکر حسین شاکر نے اپنا کلام بھی پیش کیا۔ اس موقع پر معروف شاعر اور پروفیسر انور جمال، شاعر ، مصنف اور صحافی رضی الدین رضی کے علاوہ مصنف ، شاعر اور اکیڈمی ادبیات ملتان کے ریجنل اظہر سلیم مجوکا ، سینئر لکھاری مختار ظفر، ڈاکٹر ارباب عبدالسلام کے علاوہ شاعر محمد مختار علی، محمد رفیق قریشی اور کرن روشنی کے پبلشر علی ممتاز بھی موجود تھے۔

تقریب کے دیگر نمایاں شرکا میں قمر رضا شہزاد، علی نقوی، پروفیسر امجد رامے، خواجہ مظہر نواز صدیقی، ساجد جہانیاں ، پنجاب آرٹس کونسل ملتان کے ریزیڈنٹ ڈائریکٹر سلیم قیصر ، ناصر محمود شیخ، قیصر عباس، صابر جاوید یاد، سہیل عابدی، راشد حسینی، فیاض اعوان اور محمد زبیر بھی شامل تھے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں