نیشنل بیس بال چیمپئن شپ 2025،پاک فوج کی شاندار کامیابی

130
National Baseball Championship
National Baseball Championship

اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):نیشنل بیس بال چیمپئن شپ 2025 میں پاکستان آرمی کی خواتین اور مردوں کی ٹیموں نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے دونوں فائنل مقابلے جیت لیے۔

یہ چیمپئن شپ ملک بھر سے بیس بال کے بہترین کھلاڑیوں کو اکٹھا کرنے اور قومی سطح پر ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوئی۔ خواتین کے فائنل میچ میں پاکستان آرمی کی ٹیم نے واپڈا کی ٹیم کو 2-15 کے واضح فرق سے شکست دے کر مقابلہ جیت لیا۔

اسی طرح مردوں کے فائنل میچ میں بھی پاکستان آرمی کی ٹیم نے واپڈا کی ٹیم کو 0-4 سے شکست دے کر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ مردوں کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں واپڈا کی ٹیم کوئی سکور نہ کر سکی۔