نیشنل بینک آف پاکستان تربت مین برانچ میں معذور صارفین کو سہولت دینے کے لیے اسپیشل کاؤنٹر کا افتتاح

211
نیشنل بینک آف پاکستان تربت مین برانچ میں معذور صارفین کو سہولت دینے کے لیے اسپیشل کاؤنٹر کا افتتاح
نیشنل بینک آف پاکستان تربت مین برانچ میں معذور صارفین کو سہولت دینے کے لیے اسپیشل کاؤنٹر کا افتتاح

کوئٹہ۔ 15 دسمبر (اے پی پی):تربت، نیشنل بینک آف پاکستان تربت مین برانچ کی تزئین و آرائش کے بعد معذور کاؤنٹر کا افتتاح کردیا گیا، کمشنر مکران سیعد احمد عمرانی مہمان خصوصی تھے جب کہ ریجنل ہیڈ عبدالناصر حسنی سمیت بینک آفیسران موجود تھے۔ نیشنل بینک آف پاکستان کی تربت مین برانچ کی جانب سے علاقے کے معذور صارفین کو سہولت دینے کے لیے ایک سادہ تقریب میں اسپیشل کاؤنٹر کا افتتاح کیا گیا جس کے مہمان خصوصی کمشنر سعید احمد تھے،

انہوں نے فیتہ کاٹ کر بینک کی طرف سے قائم کی گئی اسپیشل کاؤنٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ریجنل ہیڈ عبدالناصر حسنی، آر ای او پی ایس باھڈ بلوچ، منیجر ثناءاللہ اور آر ای سپر سروس محمد اقبال بلوچ اور پی ایس ٹو کمشنر مکران ناصر حسن موجود تھے۔نیشنل بینک آف پاکستان تربت مین برانچ کی تزئین و آرائش کے بعد فرسٹ فلور پر علاقے کے معذور صارفین کے لیے ایک الگ کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے

جہاں انہیں سہولت مہیا کی جائے گی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر مکران ڈویژن سعید احمد عمرانی نے اس کاوش کو سراہا اور کہا کہ بینک کی طرف سے اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی بہت ضروری ہے۔نیشنل بینک کے ریجنل ہیڈ عبدالناصر حسنی نے میڈیا کو بتایا کہ تربت میں اسپیشل کاؤنٹر کا قیام صارفین کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، اس سے قبل یہ سہولت نیشنل بینک کے چند برانچوں میں موجود تھی اس میں اب تربت کا اضافہ کیا گیا ہے۔