نیشنل بینک آف پاکستا ن کا امریکی فیڈرل ریزرو بورڈ کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا

129
نیشنل بینک
نیشنل بینک کے بعد از ٹیکس منافع میں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 121 فیصد کانمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی۔25فروری (اے پی پی):نیشنل بینک آف پاکستا ن کا امریکی فیڈرل ریزرو بورڈ، فیڈرل ریزرو بینک آف نیویارک اور نیو یارک اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ آف فنانشل سروسزجو نیشنل بینک کی نیویارک برانچ کا امریکی ریگولیٹری ادارہ ہے، کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے جس میں مجموعی طور پر 55.4ملین ڈالر کے جرمانے شامل ہیں اور ہسٹاریکل کمپلائنس پروگرام کی خامیوں اور عمل درآمد میں بہتری میں تاخیرکی جانب توجہ مبذول کرائی گئی ہے۔

جمعہ کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نیو یارک برانچ مئی 2020سے نئی انتظامیہ کے زیرِ نگرانی خدمات انجام دے رہی ہے اوراس کے کمپلائنس پروگرام کو آگے بڑھانے میں قابلِ ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

امریکی ریگولیٹری اداروں نے نئی انتظامیہ کی جانب سے کی گئی متعدد مثبت تبدیلیوں کو تسلیم کیا ہے۔نیشنل بینک آف پاکستا ن اور نیویارک برانچ امریکی ریگولیٹری اداروں کی تشفی کے لیے پر عزم ہے۔