نیشنل بینک ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ

120

اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زےر اہتمام نیشنل بینک ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کی تےاری کےلئے اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا تربےتی کےمپ بدھ کو سی ڈی اے کرکٹ گراﺅنڈ جی سکس ٹو اسلام آباد پر شروع ہوگےا۔ اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد بلال ستی کے مطابق تربیتی کیمپ میں اسلام آباد بھر سے 30 کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی ہے جن میں سے ایونٹ کیلئے 14 باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تربےتی کےمپ مےں اسلام ا آباد ٹےم کا اعلان 23 ستمبر کو کےا جائے گا