22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومتجارتی خبریںنیشنل بینک کے خالص منافع میں کیلنڈر سال کے پہلے چھ ماہ...

نیشنل بینک کے خالص منافع میں کیلنڈر سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران سالانہ بنیادپر اضافہ ہوا،رپورٹ

- Advertisement -

اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):نیشنل بینک پاکستان(این بی پی) کے خالص منافع میں جاری کیلنڈر سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر نمایاں اضافہ ہوا ۔

بینک کی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ رپورٹ کے مطابق جنوری سے جولائی تک کی مدت میں نیشنل بینک کو 42.66ار ب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 699ملین روپے تھا۔ اس مدت میں بینک کی فی حصص آمدنی 20.05روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 0.33 روپے تھی۔

- Advertisement -

دوسری سہ ماہی میں بینک کو20.78 ارب روپے کا منافع حاصل ہوا اور فی حصص آمدنی 9.77 روپے ریکارڈ کی گئی۔ اعدادوشمارکے مطابق کیلنڈر سال کے پہلے چھ ماہ میں بینک نے ٹیکسوں کی مد میں 50.19ارب روپے کی ادائیگیاں کیں جبکہ دوسری سہ ماہی میں ٹیکسوں کا حجم 25.21ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں