نیشنل تھرو بال کوچنگ کورس کے لئے رجسٹریشن اختتام پذیر ہوگئی

100

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور خیبر پختونخوا تھرو بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے 4 ستمبر سے ناران میں شروع ہونے والے تین روزہ نیشنل تھرو بال کوچنگ کورس کی رجسٹریشن گذشتہ روز اختتام پذیر ہوگئی ہے۔ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے سرکاری خبررساں ادارے کو بتایاکہ کورس کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور کورس میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی، کوچز، ٹیکنیکل آفیشلز اور سکول ٹیچرز کے علاوہ تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورس 6 ستمبر تک جاری رہے گا۔ کورس میں تھرو بال، روپ سکیپنگ اور روک بال کے قوانین کے بارے میں آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے پریکٹس میچز بھی کروائے جائیں گے۔