اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل جونیئر اندر -13 نیٹ بال چیمپئن شپ 24 جون سے پی ایس بی کوچنگ، کراچی میں شروع ہو گی۔پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔
چیمپئن شپ میں مختلف ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ ملک بھر سے مرد اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے میجرز میٹنگ 23 جون کو ہوگی جس میں ٹورنامنٹ کے ڈراز اکا اعلان اور نئے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 25 جون کو ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔