نیشنل ریسکیو چیلنج کی تیاریوں کے سلسلہ میں ملتان ڈویژن انٹرا ڈسٹرکٹ ریسکیو مقابلوں کا انعقاد

108
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

ملتان۔ 23 ستمبر (اے پی پی):نیشنل ریسکیو 1122 چیلنج کی تیاری کے سلسلہ میں ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر اعجاز انجم کی زیر نگرانی چاروں اضلاع کے مابین ریسکیوچیلنج کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع وہاڑی،مظفر گڑھ،خانیوال اور ضلع ملتان کی ریسکیو ٹیموں نے حصہ لیا۔ ان مقابلوں کا مقصد لاہور ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہونے والے نیشنل ریسکیو چیلنج کیلئے ڈویژن کی بہترین ٹیم کا انتخاب کرنا تھا،اس سلسلے میں فائر فٹ، ٹراما چیلنج، بلند مقام سے ریسکیو کرنا،واٹر سرچ آپریشن اور دیگر مقابلے کروائے گئے۔

ڈسٹرکٹ ملتان نے تمام ایونٹس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ آخر میں ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر اعجاز انجم نے انٹرا ڈسٹرکٹ ریسکیو چیلنج جیتنے پر ڈسٹرکٹ ملتان کو مبارک باد د یتے ہوئے کہا کہ ہم پُر امید ہیں ہماری ٹیم لاہور میں منعقد ہونے والے نیشنل ریسکیو چیلنج میں فتح سے ہمکنار ہو گی۔