اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) نیشنل ری ہیبلیٹیشن انسٹیٹیوٹ آف میڈیسن )نرم( ہسپتال میں 20 بیڈز پر مشتمل ڈینگی وارڈ قائم کردیا گیا ہے جبکہ ڈینگی وارڈکے لیے کنسلٹنٹ ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف سمیت دیگر عملہ بھی فراہم کردیا گیا۔ ڈاکٹر سرتاج خان کو ڈائریکٹر کلینکل کے ساتھ فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا جبکہ ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹرڈاکٹر یوسف خان، کنسلٹنٹ ڈاکٹر عباس زیدی سمیت دیگر ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف ٹیکنیشن سٹاف اور وارڈ بوائے، نائب قاصد سینیٹیشن کے عملہ کے ساتھ گذشتہ روز ای ڈی نرم ہسپتال ڈاکٹر فضل مولا و ایڈمن افسران کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں وزرات ہیلتھ حکام کی طرف سے ڈینگی انسداد کے حوالہ ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرنے مریضوں کے علاج معالجے کو اپنی ترجیح بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی۔ ڈاکٹر فضل مولا نے کہا کہ وفاقی داراحکومت بھی ملک بھر کی طرح ڈینگی وبا کی لپیٹ میں ہے نرم ہسپتال میں20بستروں پر مشتمل 3وارڈز قائم کردیئے گئے ہیں ہم سب کی ذمہ داری ہے مریضوں کے علاج کیلیے ادویات فراہم کردی گئی ہیں بیماری کی تشخیص اور ریکوری اپ ڈیٹ کے لیے تمام ٹیسٹ ہسپتال سے کیے جائیں گے لیبارٹری 24گھنٹے کھلی رہے گی عملہ اپنے فرائض احسن طریقے سے ادا کرے تو ڈینگی وائرس جس طرح پھیلا ہوا ہے اگر سب مل کرکام کریں تو یقینا ہم ڈینگی کی وبا سے مقابلہ بھی کر لیں گے اور متاثرہ شہریوں کو بھی محفوظ بنا لیں گے۔ ڈینگی کی وجہ ہسپتالوں کو ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے جس میں لاپرواہی اور غلفت کی کوئی گنجائش نہیں۔