نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

49

اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء نے جمعرات کو نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔شرکاء میں تینوں مسلح افواج کے افسران شریک تھے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء کو بحری دفاع اور میری ٹائم سیکٹر کی ترقی میں پاک بحریہ کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔

نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کورس کے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔ کورس کے شرکاء نے بحری امن و استحکام میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔