نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 33 کروڑ 46 لاکھ روپے کے فنڈز کا اجراء

74

اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی)وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 33 کروڑ 46 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں سال 12 ارب 4 کروڑ روپے سے زائدکے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے ایرڈ زون ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیر انتظام خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے لئے 50 لاکھ، زیتون کی کاشت کے لئے 8 کروڑ، پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ سنٹر کے مانیٹرنگ سسٹم کے لئے 6 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔