نیشنل مینجمنٹ کورس کے دس رکنی وفد کا ٹیپا آفس کا دورہ

77
اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کی دنیا بھر میں 114 ملین افراد کی زندگیوں کو بچانے کے لئے ہنگامی امداد کی اپیل

لاہور۔25فروری (اے پی پی):121ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے دس رکنی وفد نے گزشتہ روز ٹیپا آفس کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور چیف انجینئر ٹیپا نے وفدکومختلف اموراورمنصوبوں بارے آگاہ کیا۔وفد کو شہر میں ٹریفک کے بہائو کو بہتر بنانے کیلئے ٹیپا کے اقداما ت بارے بریفنگ دی گئی۔غیرقانونی پارکنگ، سائن بورڈز اور تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن بارے بریفنگ دی گئی۔ وفد کو ایل ڈی اے، ٹیپا میں جاری آئی ٹی بیسڈ ریفارمز بارے بھی بریفنگ دی گئی۔ٹیپا کی جانب سے شہر میں پیدل چلنے والے افراد کی سہولت کے لیے مجوزہ اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔

اقرار حسین نے صوبائی دارالحکومت میں پیلکام سنگلز کی جلد تنصیب کے پائلٹ پراجیکٹ بارے بریفنگ دی۔وفد کو سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت ایل ڈی اے سکیموں میں جاری اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔وفد کو شہر میں پارکنگ قوانین کے نفاذ بارے جاری و مجوزہ اقدامات بارے آگاہ کیا گیا۔ٹیپا کی جانب سے کیے گئے پیچ ورک، یوٹرنز، سگنلز میں بہتری سمیت ٹریفک امپرومنٹ بارے اقدامات بارے آگاہ کیا گیا۔وفد میں پولیس سروس آف پاکستان، پاکستان ایڈمنسٹریٹرو سروس، ریلوے، پوسٹل سروس اور مختلف وفاقی اداروں کے افسران موجود تھے۔