اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):نیشنل نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 10 فروری کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام کے علامہ اقبال ہوسٹل میں شام پانچ بجے ہوگی جس کی صدارت پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں کریں گے۔
اجلاس میں چیمپئن شپ کے ڈراز اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ نیشنل مینز اینڈ ویمنز نیٹ بال چیمپئن شپ میں 11 فروری سے لیاقت جمنازیم میں کھیلی جائے گی۔ جس میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔