لندن ۔ 3 جولائی (اے پی پی) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن ( نیوٹک) کے ایک وفد نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ کی قیادت میں لندن میں پاکستان کے برطانیہ کے لیے ہائی کمشنر سید ابن عباس سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر برٹش کونسل پاکستان کے ڈائریکٹر ایجوکیشن نشاط ریاض ایم بی ای بھی وفد کے ہمراہ تھے۔ ہائی کمیشن آفس کی جانب …
نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے وفد کی لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس سے ملاقات، برٹش کونسل پاکستان کے ڈائریکٹر ایجوکیشن نشاط ریاض ایم بی ای بھی وفد کے ہمراہ تھے

مزید خبریں
لندن ۔ 3 جولائی (اے پی پی) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن ( نیوٹک) کے ایک وفد نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ کی قیادت میں لندن میں پاکستان کے برطانیہ کے لیے ہائی کمشنر سید ابن عباس سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر برٹش کونسل پاکستان کے ڈائریکٹر ایجوکیشن نشاط ریاض ایم بی ای بھی وفد کے ہمراہ تھے۔ ہائی کمیشن آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیوٹک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے ہائی کمشنر کو ادارے کی سرگرمیوں اور دورہ برطانیہ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انھوں نے بتایا کہ نیوٹک پاکستان میں ٹیکنیکل ٹریننگ کے فروغ اور معیار کی بہتری کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کی کوششیں کر رہا ہے اور حالیہ دورہ برطانیہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔انھوں نے بتایا کہ دورے کے دوران وفد برطانیہ کے متعلقہ سرکاری اداروں اور تکنیکی تربیت کے اداروں سے ملاقاتیں کرے گا۔اس موقع پر ہائی کمشنر سید ا بن عباس نے مہارتوں کی بہتری اور تکنیکی تربیت کو ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کا دروازہ قرار دیتے ہوئے اس سلسلے میں نیوٹک اور برٹش کونسل کی مشترکہ کاوشوں کی تعریف کی۔انھوں نے وفد کو مناسب ماہرین اور اداروں کے ساتھ رابطے کے حوالے سے ہائی کمیشن اور قونصلیٹس کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔وفد میں ناصر اقبال ملک چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا پنجاب، مظفر علی بھٹو ایم ڈی ٹیوٹا سندھ اور خواتین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور ڈویژن کی صدر فلاحت عمران بھی شامل تھیں۔







