اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے نیشنل ویمنزباسکٹ بال چیمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ۔ چیمپئن شپ کا باضابطہ آغاز 26دسمبر سے لاہور میں ہوگا ۔پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد بشیر کے مطابق واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جانیوالی پانچ روزہ چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کےلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ چیمپئن شپ میں شریک 8بہترین ٹیموں کو …
نیشنل ویمنزباسکٹ بال چیمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان ، واپڈا اعزازکا دفاع کرے گا، ایونٹ 26دسمبر سے لاہور میں شروع ہوگا
اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے نیشنل ویمنزباسکٹ بال چیمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ۔ چیمپئن شپ کا باضابطہ آغاز 26دسمبر سے لاہور میں ہوگا ۔پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد بشیر کے مطابق واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جانیوالی پانچ روزہ چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کےلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
چیمپئن شپ میں شریک 8بہترین ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول ”اے“ میں دفاعی چیمپئن پاکستان واپڈا، کراچی، فیصل آباد، بہاولپور جبکہ پول ”بی“ میں آرمی، اسلام آباد لاہور اور ہزارہ ڈویژن کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔خالد بشیر نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے پول رائونڈز میں روزانہ چار میچز کھیلیں جائیں گے۔ایونٹ کے سیمی فائنلز 29 دسمبر جبکہ چیمپئن شپ کا فائنل 30 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
چیمپئن شپ کے پہلے روز دفاعی چیمپئن واپڈا کا مقابلہ کراچی سے ہوگا جبکہ آرمی اور ہزارہ، فیصل آباد اور بہاولپور ، اسلام آباد اور لاہور کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ پول رائونڈ کی ٹاپ ٹو ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔









