اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):نیشنل ویمنز فٹ بال کلب چیمپئن شپ 2024 کا ابتدائی مرحلہ اسلام آباد، کراچی، لاہور اور کوئٹہ میں میچوں کے ساتھ مکمل ہوگیا۔ پہلے میچ میں دیا ویمنز فٹ بال کلب نے اوورسیز ویمن فٹ بال کلب کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 0۔10 سے شاندار فتح حاصل کی۔
کوئٹہ میں ہونے والے میچ میں بلوچستان ویمنز فٹ بال کلب نے کوئٹہ ویمنز فٹ بال کلب کو 3-2 سے شکست دی۔ اسلام آباد میں ہونے والے میچ میں ہائی لینڈرز ویمنز فٹ بال کلب نے اسٹرائیکر ویمن فٹ بال کلب کو 5-1 سے شکست دی۔
فائنل رائونڈ میں رسائی حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹی ڈبلیو کے، لیگیسی ڈبلیو ایف سی، ہائی لینڈرز ڈبلیو ایف سی، کراچی یونائیٹڈ ڈبلیو ایف سی، کراچی سٹی ڈبلیو ایف سی، دیہ ڈبلیو ایف سی، جافا ڈبلیو ایف سی اور ہزارہ کوئٹہ ڈبلیو ایف سی کی ٹیمیں شامل ہیں۔ فائنل راؤنڈ یکم سے 10 اگست تک جناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔