37.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومکھیل کی خبریںنیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ ،خواتین کھلاڑیوں کیلئے فٹنس ٹیسٹنگ پروگرام کا...

نیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ ،خواتین کھلاڑیوں کیلئے فٹنس ٹیسٹنگ پروگرام کا انعقاد

- Advertisement -

لاہور۔29اپریل (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام نیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، جس میں ملک بھر کی 5 ٹیمیں ٹائٹل کے لیے ایکشن میں نظر آئیں گی۔پی سی بی کے چیئرمین کی خصوصی ہدایت پر خواتین کھلاڑیوں کے لیے فٹنس ٹیسٹنگ پروگرام کا منگل کو انعقاد کیا گیا، جس میں 7 بڑے شہروں لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، ملتان، اسلام آباد اور بہاولپور سے تعلق رکھنے والی 100 سے زائد خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق یہ فٹنس ٹیسٹنگ پروگرام قومی سطح کے ٹورنامنٹ سے قبل خواتین کرکٹرز کی فٹنس اور کارکردگی کو جانچنے کے لیے ترتیب دیا گیا، تاکہ کھلاڑی مکمل فٹنس کے ساتھ ٹورنامنٹ میں شرکت کریں۔نیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے تمام میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ اس سے قبل پری ٹورنامنٹ کیمپ 3 مئی سے 6 مئی تک جاری رہے گا، جہاں کھلاڑیوں کی مہارتوں کو نکھارا جائے گا۔

- Advertisement -

ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز 7 مئی کو ہوگا جبکہ فائنل معرکہ 24 مئی کو متوقع ہے۔ شائقین کرکٹ کو ویمنز کرکٹ کا شاندار میلہ دیکھنے کو ملے گا، جہاں نوجوان ٹیلنٹ اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589425

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں