27.7 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومکھیل کی خبریںنیشنل ویمنز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کانکررز اور چیلنجرز نے اپنے...

نیشنل ویمنز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کانکررز اور چیلنجرز نے اپنے اپنے میچ جیت لیے

- Advertisement -

راولپنڈی ۔19مئی (اے پی پی):نیشنل ویمنز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کانکررز اور چیلنجرز نے اپنے اپنے میچ جیت لیے۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کانکررز نے اسٹرائیکرز کو 31 رنز سے ہرا دیا۔ کانکررز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 141 رنز بنائے۔ حفصہ خالد نے 42 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان فاطمہ ثنا نے دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 41 رنز بنائے۔ نورین یعقوب نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں اسٹرائیکرز کی ٹیم 9 وکٹوں پر صرف 110 رنز ہی بنا سکی۔ نورین یعقوب نے 65 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تاہم ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔ فاطمہ ثنا اور سیدہ عروب شاہ نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں۔ فاطمہ ثنا کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں چیلنجرز نے انونسیبلز کے خلاف 7 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

- Advertisement -

فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 161 رنز بنائے۔ نتالیہ پرویز نے 47 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں پانچ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ عمیمہ سہیل اور نیہا شرمین نے سے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ انونسیبلز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 154 رنز بنائے۔ عائشہ ظفر 49 اور عمیمہ سہیل 39 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ نتالیہ پرویز کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599092

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں