نیشنل ویمن ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں 22 جنوری کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا

65
National Women T20 Cricket Tournament

راولپنڈی۔20جنوری (اے پی پی):نیشنل ویمن ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں 22 جنوری کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا ۔پہلا میچ کوئٹہ اور پشاور ، دوسرا میچ لاہور اور کراچی جبکہ تیسرا میچ ملتان اور راولپنڈی کے درمیان کھیلا جائے گا ۔

پی سی بی کے زیر اہتمام قومی خواتین ٹی 20 ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے راولپنڈی اور اسلام آباد میں جاری ہیں ۔ میگا ایونٹ میں 22 جنوری بروز پیر کو پہلے میچ میں کوئٹہ اور پشاور کی ٹیمیں ایوب پارک گراؤنڈ راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی ۔

دوسرا میچ لاہور اور کراچی کے درمیان شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے میچ میں ملتان اور راولپنڈی کی ٹیمیں ڈائمنڈ گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہوں گی ۔